تازہ ترینعلاقائی

پشاور:رنگ روڈ عوام کے لیے وبال جان بن چکاہے،صابرحسین اعوان

پشاور﴿نامہ نگار﴾سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پشاور میںصرف ایک ٹریفک کا مسئلہ حل کردیں تو یہ ان کا کارنامہ ہو گا۔ موجودہ حکمران دوسال میںرنگ روڈ کی مرمت کا کام مکمل نہ کر سکے ۔جو عوام کے لیے وبال جان بن چکاہے ۔ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔وسیع روڈ کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہے ہیں ۔کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔انھوں نے ایک بیان میںکہا کہ پشاور کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا بن چکاہے ۔شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میںطے کر نے لگے ہیں ۔اور ایک مسلسل اذیت سے گزر رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میںناکام ہو چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ رنگ روڈ کے تعمیر و مرمت کا کام چھ ماہ میںمکمل ہو نا تھا مگر دوسال ہو گئے ہیں۔ ابھی تک پچاس فی صد کام بھی مکمل نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے رنگ روڈ پر واقع دیہات کے لوگ ایک مسلسل اذیت سے گزر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گرد و غبار کی وجہ سے جلدی بیماریاں عام ہوگئی ہے اور علاقے کے عوام علاقہ چھوڑنے پر مجبو ر ہورہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومتی عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے مرمت میںتاخیر ہو رہی ہے اور کوئی پرسان حال نہیںہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر رنگ روڈ کے مرمت میںمزید تاخیر کی گئی تو رنگ روڈپر آباد دیہاتوں کے عوام کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ اور رنگ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker