علاقائی

پشاور: کرم میں6 سیکیورٹی اہلکار،17عسکریت پسند ہلاک

پشاور :پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں رات گئے سے جاری جھڑپوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 17 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ مقامی عہدیدار شیر بہادر خان کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے جوگی میں 50 کے قریب طالبان عسکریت پسندوں نے سرچ آپریشن میں مصروف پاکستانی فوجیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں کے بعد فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستان کی نیم فوجی فورس فرنٹئیر کور نے بھی حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جوگی کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی سے کرم ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک کلئیر کئے گئے علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker