پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور موٹر وے پر امریکی سفار تخانے کی دو گاڑیوں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گاڑی میں موجود چار غیر ملکیوں کو چمکنی تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔ موٹر وے ٹول پلازہ پر پولیس نے غیرملکیوں کی دو گاڑیوں کو روکا ۔ گاڑی میں امریکی نائب قونصلر اسٹیسی لیون کارٹر سمیت چار غیر ملکی موجود تھے۔ تلاشی لینے پرگاڑی سے چارجدید پستول، چار رائفلز، چھتیس لوڈڈ بڑے میگزین اور درجنوں لوڈڈ چھوٹے میگزین برآمد ہوئے ۔واقعہ کے بعد امریکی قونصل جنرل میری رچرڈ بھی ٹول پلازہ پہنچ گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے بعد غیر ملکیوں کو چمکنی تھانہ منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق غیرملکی مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کیلئے جارہے تھے تاہم وائس چانسلر نے ملاقات نہیں ہوئی
You must be logged in to post a comment.