پاکستان

پشاور: سی این جی ایسو سی ایشن کا ممکنہ اضافے کیخلاف بھر پور احتجاج کا اعلان

پشاور(ڈیسک رپورٹر) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے سی این جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کیخلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے بتایا کہ حکومت نے سی این جی پر پہلے ہی سیس نامی ٹیکس نافذ کر رکھا ہے۔ جس پر جنرل سیلز ٹیکس بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ جب کہ گیس کے کم پریشر سے سی این جی اسٹیشنز کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ پرویز خان نے کہا کہ اگر حکومت نے سی این جی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  لیسکو کا سحر وافطار میں‌ گھریلو صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker