علاقائی

پشین:ترین قبیلہ اور غبیزئی قوم کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

پشین﴿بیوروچیف ملک سعداللہ جان ترین﴾ترین قبیلہ اور غبیزئی قوم کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق ترین قبیلے کے تین افراد بہادر خان ثنائ اللہ اور نائب خان کو غبیزئی قوم سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے اسلحے کے زور پر پشین کے قریب سے اٹھا کر کے نامعلوم مقام کی طر ف لے گئے ۔دس افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ۔جن میں سابق ایم پی اے حاجی سردار مصطفی خان ترین سابق رسالدار میجر حاجی ملک در محمد خان ترین ملک محمد شاہ کاکڑ احمد خان کاکڑ مولوی محمد ہمایوں عبدالصمد آغا خان عنایت اللہ خان اچکزئی مولوی حبیب اللہ سید حاجی لیاقت آغا اور حاجی غلام علی کاکڑ شامل ہیں۔اسی موقع پر ڈپٹی کمشنرعبدالمنصور کاکڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر داؤد خلجی اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل ترین قومی موؤمنٹ کے صوبائی صدر حیات اللہ خان ترین بہاؤالدین ملکیار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی اصغر علی ترین اور دیگر موجود تھے۔ تشکیل کردہ کمیٹی غبیزئی قوم کے معتبرین سے ملاقات کریگی ۔علاقے کے معتبرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشتون قوم میں جتنے بھی اختلافات ہیں مل بیٹھ کر ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔پشین میںتمام اقوام یکجا ہوکر بھائی چارے کی فضائ قائم کرکے امن وامان کو برقرار رکھے اور یہاں آباد کاروں اور ہر اقوام کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد :شالیمارایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker