پشاور(نامہ نگار) پشاور میں سیشن عدالت کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلکس میں سیشن جج کے کمرہ کے سامنے ایک شخص نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے شخص کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت موقع پرگرفتار کرلیا۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
You must be logged in to post a comment.