پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، گورنر مسعود کوثر

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختونخواکے گورنر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، کسی کے کہنے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں سے عید ملنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں کارروائی کرنا پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، وزیرستان کو شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جب تک لوگوں میں تعلیم عام نہیں ہوگی تب تک مولویوں کا راج چلتا رہے گا۔ گورنر نے چلڈرن وارڈ میں بچوں میں پھول اور تحائف بھی تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں  غداری کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی: رجب طیب اردگان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker