پاکستانتازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن میں پی پی کے ساتھ اتحاد سے انکار

پشاور(نمائندہ خصوصی)  عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد سے انکار کر دیا ہے۔پارٹی کے سینئر راہ نما سینیٹر الیاس احمد بلور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب  میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صدر آصف زرداری کی عزت کرتی ہے لیکن عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں۔ الیاس احمد بلور نے اس بارے میں کوئی وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی سے حکومت بنانے کے لئے اتحاد ہو سکتاہے۔ اے این پی کی کسی دوسری سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کے سوال پر سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button