پاکستانتازہ ترین

صوبائی حکومت کی طرف سے حملہ آوروں کی نشاندہی پرایک کروڑ روپے انعام مقرر

پشاور(پاک نیوز) پاکستان کے شمالی صوبے خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملا لہ پرحملہ کرنے والوں کی گرفتاری پر ایک کروڑانعام مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملالہ کی حالت بہترہورہی ہے لیکن انہیں 2دن بے ہوش رکھا جائے گا،تاکہ اس کے دماغ پر زور نہ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق دماغ کا آپریشن نازک معاملہ ہے،سر کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم جس ایمرجنسی آپریشن کی ضرورت تھی وہ کامیابی سے کر لیا گیا ہے اور اب فی الوقت ملالہ کو بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ۔ میاں افتخار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملالہ کا خون دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ملالہ درحقیقت ایک سوچ اور فکر کا نام ہے اور اس کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا، پوری دنیا کے امن پسند لوگ اس کی صحت یابی کے لیےدعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: سابق ایم پی اے رائے میاں خاں کھرل کی برسی سیاسی سماجی افراد کے علاوہ سینکڑوں افراد کی شرکت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker