پاکستان

پشاور: لاہور سے کراچی دوسری بزنس ٹرین چلانے کا اعلان

پشاور(ڈیسک رپورٹر) وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی تک دوسری بزنس ٹرین سروس 25 فروری سے شروع کی جا رہی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بتایا کہ دوسری بزنس ٹرین سروس شالیمار ایکسپریس کے نام سے 25 فروری سے شروع کی جارہی ہے، جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ نئی بزنس ٹرین سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق پہلی بزنس ٹرین سروس کم مسافروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ اس میں بہتری کا امکان ہے جبکہ بزنس ٹرینوں پر لوگوں کا اعتماد بھی آہستہ آہستہ بحال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  شدت پسندوں کاناٹو کنٹینرز پر حملہ،ڈرائیور ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker