پاکستانتازہ ترین

پشاور:سینئروزیرخیبرپختونخواہ بشیراحمد بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

12-23-2012_80856_lپشاور(ڈیسک رپورٹر)  سینئر وزیر خیبر پختونخوا اور اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تدفین سید حسن پیر مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی۔ پشاور کے کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بشیر بلور کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی ، گورنر مسعود کوثر، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، افراسیاب خٹک سمیت دیگر پارٹی رہنما اور ہزاروں کارکنان سمیت اہم قومی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، صدر زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ اس سے قبل بشیر بلور کی میت غلام احمد بلور کے گھر سے سیکڑوں کارکنوں کے قافلے کی صورت میں کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم لائی گئی ۔ نماز جنازہ کیلئے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، پاک فوج، ایف سی، پولیس اور کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے دروازوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں، بشیر احمد بلور کی میت کو پولیس کا چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بشیر احمد بلور کو گزشتہ رات ڈھکی نعلبندی میں ایک خود کش بم حملے میں شہید کردیا گیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس کے بعد مقامی رہنما کے گھر سے نکل رہے تھے، اس حملے میں دیگر 8 افراد بھی جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔بشیر احمد بلور 1943ء میں پیدا ہوئے اور تقریباً 40 سال سیاست سے وابستہ رہے، انہوں نے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر سب سے پہلے جائے وقوعہ پر بشیر بلور اور میاں افتخار حسین پہنچتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker