شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نیب خیبرپختونخواہ کئی اہم کیسوں کی انکوائری کر رہاہے، ڈی جی نیب خیبر پختو نخوا

نیب خیبرپختونخواہ کئی اہم کیسوں کی انکوائری کر رہاہے، ڈی جی نیب خیبر پختو نخوا

peshwarپشاور﴿مانیٹرنگ سیل﴾ڈی جی نیب خیبر پختو نخوا لیفٹیننٹ کرنل ﴿ر﴾ شہزاد انور بھٹی نے کہا ہے کہ نیب ﴿کے پی کے ﴾ کئی اہم کیسو ں کی انکوائری کر رہا ہے۔ ان کیسوں میں بڑی تعداد میں ایسے کیسز بھی ہیں جو فاضل پشاور ہائی کورٹ نے نیب کے حوالے کئے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف پشاور میںایک سیمینار/  واک کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ سیمنار کا انعقادیونیورسٹی آف پشاورنے نیب کے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ ڈی جی نیب نے کہا کہ انسدادِ بدعنوانی کے لئے قائم ایجنسیاں کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں تا ہم کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک معاشرے کے تمام طبقے اس لعنت کے خاتمے کے لئے مشترکہ اور مربوط جدو جہد نہ کریں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے طلبائ کی کردار سازی کے سلسلے میں مختلف پروگرامات کر نے پر ان کے کردار کو سرہا۔ انہوں طلبائ پر زور دیا کہ وہ اچھی صفات یعنی سچائی ، ہمدردی ، ایمانداری اور عفوو درگزر کو اپنائے اور جھوٹ فریب دھوکہ دہی اور ظلم کی بُری عادات ترک کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں واویلا اور دوسروں پر تنقید کر نے کی بجائے مثبت انداز میں سوچنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے شعبہ انٹر نیشنل ریلیشنز کے چیئر مین ڈاکٹر عدنا ن سرور نے طلبائ پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خلاف پیغام کو پھیلائیں اور اپنی کردار سازی پر توجہ دیں۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کرنل ﴿ر﴾ وحید اللہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم نے محض عبادت کو ہی دین سمجھ لیا ہے اور اسوہ رسول ö کے کردار اور اخلاق کے پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا ہے۔حالانکہ نبوت سے قبل وہ امین اور صادق کے طور پر پہچانے جا تے تھے۔اور ان کے مخالف بھی ان کے اعلیٰ اوصاف اور کردار کے معترف تھے۔ انہوں نے طلبائ پر زور دیا کہ وہ وسیع مطالعے کے ساتھ ساتھ روزانہ فہمِ قرآن کے لئے بھی وقت نکالیں اور اسوہ رسولö کا بھی مطالعہ کریں کیونکہ یہ کردار سازی کے لئے انتہائی ضروری ہے اس موقع پر پینٹنگز /  پوسٹرز کا بھی مقابلہ ہوا ۔ پینٹنگ میں مس زرہ وقارشعبہ ہوم اکنامکس ، سیدہ مریم شعبہ سائیکالوجی اورصبین مظفر شعبہ ہوم اکنامکس نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹرز کے مقابلے میں مس غزالہ شعبہ انگلش ، قرۃالعین اور ز ینب اورکزئی شعبہ سائیکالوجی نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر جما ل ناصر ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ سوسائٹیزاورآرگنا ئزر امیر زیب کے علاوہ اساتذہ وطلبائ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں شرکائ نے واک بھی کیا طلبائ اور طالبات نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سی این جی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی