پاکستان

پشاور:امریکہ ہماری جوہری طاقت کا مخالف ہے، قاضی حسین احمد

پشاور(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اس وقت تک بامعنی نہیں ہو سکتے جب تک ملا عمر آمادہ نہ ہوں۔ پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ ہماری جوہری طاقت کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیں بھارت کا طفیلی بنا کر چین کا گھیراوٴ کرنا چاہتا ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ طالبان کی پہچان ہونی چاہیے،وہ ایک قوت اور زمینی حقیقت ہیں۔ ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جمعیت علماء اسلام ف کی ہم پلہ جماعت ہے۔ تاہم بحالی کے بارے میں مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی منور حسن سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں آئندہ کا لائحہ عمل موجود نہیں۔ اگر ڈرون حملے جاری رہے تو پھر کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  چمن میں فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker