پشاور(نامہ نگار)عدالت نے خیبر پختونخواہ کے رکن اسمبلی کشور کمار کی ڈگری کو جعلی قرار دیتےہوئےاسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی۔ سیشن عدالت میں اقلیتی نشست پرمنتخب رکن اسمبلی کشور کمار کی ڈگری کا کیس زیر سماعت تھا۔ عدالت نے ڈگری جعلی قرار دیتے ہوئے کشور کمار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی اور موقع پر ہی ان کی گرفتاری عمل میں لانے جانے کے بعد تین سال قید اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کشور کمار جمعیت علماء اسلام کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
You must be logged in to post a comment.