پاکستانتازہ ترین

پشاورایئرپورٹ سے3 افغان گرفتار،پاکستانی پاسپورٹ برآمد

پشاور (نامہ نگار) پشاور ائیر پورٹ پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد کر لئے۔ذرائع کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیر لائن کی فلائیٹ سے ابو ظہبی جانے والے تین افغان باشندوں کو گرفتارکیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلسہ ہر صورت ہوگا: مریم اورنگزیب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker