تازہ ترینعلاقائی

پشاور:جعلی چائے کے گوداموں پرچھاپے ،دو افراد گرفتار

peshwarپشاور (مانیٹرنگ سیل)ڈپٹی کمشنر پشاور محمد جاوید مروت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اسد ہارون کی اشرف روڈ پر جعلی چائے کے گوداموں پرچھاپے دو افراد گرفتار کرکے دو گودام سیل کرکے جعلی چائے ضبط کرلی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور محمدجاوید مروت کو منگل کے روز اپنے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ اشرف روڈ پر جعلی چائے کے گودام موجود ہیں جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ چائے میں چھلکا اور غیر معیاری کیمیکل اور دورسرا مواد شامل کرکے شہر بھر میں سپلائی کیاجاتا ہے اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی پشاور نے اے سی پشاور اسد ہارون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عبد النصیر کے ہمراہ اشرف روڈ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے جعلی چائے کے دو گودامو ں پر چھاپے مارکر جعلی چائے کی پیکنگ میں مصروف دو افراد علی رحمان ولد شیر رحمان اور سکندر ولد نیاز حسین کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے خلاف دفعہ 3/6 اور 219/269/273/419/420 کے تحت مقدمات درج کرلئے جبکہ کاروائی کے دوران گرفتار ی کے ڈر کے خوف سے اشرف روڈ پر متعدد افراد نے اپنی دکانوں کو بند کرکے تالے لگا دئیے جن کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے چائے کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کردئیے۔ خصوصی ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر اشرف روڈ پر ارد گرد کے علاقوں میں کاروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس سلسلے میں مقامی تھانہ کو بھی انکے علاقہ میں گھناؤنے دھند ے میں ملوث افرا د کے بارے میں انتظامیہ کو باخبر رکھنے کی ہدایت کی جبکہ اشرف روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو سادہ لباس میں تعینات کرے فوری اطلاع کی ہدایت کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker