تازہ ترینعلاقائی

پشاور:منشیات کی بھاری کھیپ کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دوملزمان گرفتار

peshwarپشاور(مانیٹرنگ سیل)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی بھاری کھیپ کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف کو با خبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر سے چرس کی بھاری کھیپ کراچی سمگل کی جائے گی اس اطلاع پر سی سی پی او نے ایس ایس پی اپریشن عمران شاہد کی نگرانی میں ایس پی رورل محمد جاوید ، ڈی ایس پی رورل ،ایس ایچ او متھرا سا جد ممتازبمعہ نفری پولیس نے چلغزی بابا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ٹرک نمبر U .4971کے خفیہ خانوں سے 15 من چرس برآمد کرکے دو ملزمان عا لم شیر ولد شیخ حا کم علی سکنہ نواب شاہ ،محمد اعجاز ولد اسما عیل سکنہ سانگھڑ کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:پاکستان اولیا اللہ کی دعاؤں اور حضورﷺ کی عطاء ہے،حافظ جنید الیاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker