پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں نے حلف اُٹھالیا جس کے بعد ججو ں کی تعداد 14ہوگئی ۔ پشاورہائیکورٹ میں ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے ججوں سے حلف لیا۔حلف اُٹھانے والے جج صاحبان میں ارشادقیصر، اسداللہ چمکنی ، شاہ جہان اخونزادہ اور روح الامین خان شامل ہیں ۔