پاکستانتازہ ترین

عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر پشاورسمیت نو اضلاع حساس ترین قرار، سیکورٹی ہائی الرٹ

peshwarپشاور (مانیترنگ سیل) عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پشاور سمیت صوبے کے نو اضلاع کو حساس ترین قرار دینے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔پشاور ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، ہنگو ، سمیت حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع میں شر پسند عناصر کو گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس اور حکومتی اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہے صوبائی دارلحکومت پشارو میں جلوسوں کے لئے تین ہزار سیکورٹی نفری طلب کی گئی ہے جبکہ نارمل اضلاع سے بھی سیکورٹی نفری طلب کی گئی ہے ۔ حساس ترین اضلاع میں موبائل فون سروس آج بند کر دی جائیگی ۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور کے مختلف علاقوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  لہو کے پیاسے لوگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker