پشاور(مانیٹرنگ سیل)محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوامیں تین افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز خان ہیڈ ماسٹر(بی ایس۔17) گورنمنٹ ہائی سکول ناکبند ڈسٹرکٹ پشاور کو تبدیل کر کے بطور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر بی پی ایس۔17(میل) پشاور،درویش خان سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر بیایس17(میل) کو ہیڈ ماسٹر بی ایس17 گورنمنٹ ہائی سکول ناکبند ڈسٹرکٹ پشاور اور تنویر احمد سبجیکٹ سپشلسٹ اسلامیات بیایس۔17 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خانپور ایوبیہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کو سبجیکٹ سپیشلسٹ اسلامیات بی ایس۔17گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک ڈسٹر کٹ ہری پور میں تعینات کر دیا گیاہے اس امر کا اعلان محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخواکے جاریکردہ اعلامیے میں کیا گیاہے۔
You must be logged in to post a comment.