تازہ ترینعلاقائی

پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن ، 169مشتبہ افراد گرفتار

peshwarپشاور(مانیٹرنگ سیل)پشاورمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 169مشتبہ افراد گرفتار کر لئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے پشاورکے علاقوں افغان کالونی،یوسف آباد،نواں کلے ،مومن ٹاؤن،شنواری سرائے،پہاڑی پورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران پولیس نے 169مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے پیش نظر کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker