علاقائی

پشین: اسلامی نظام کے نفاذ سے ملک میں تبدیلی آسکتی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان

پشین ﴿بیورو رپوٹ﴾ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ اسلامی نظام کی نفاذ سے ملک میں تبدیلی آسکتی ہے بڑھتی ہوئی بدامنی کا خاتمہ کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرنیکا تہیہ کررکھا ہے پشین میں بدامنی پر قابو پانے کیلئے نیک اور ایماندار آفیسران تعینات کردئیے گئے ہیں جسکی عوام دوست کارکردگی سے عوام مطمئن ہے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں عملی کاموں سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرینگے علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں حالیہ انتخابات میں ووٹ لیتے ہوئے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جاچکا ہے پشین میں ترقیاتی کاموں کا سہرا جمعیت علمائ اسلام کے ایم این اے اور وزرائ کے سر جاتا ہے کرسی اور مفادات سے زیادہ عوامی مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے کلی بسو میں ٹیوب ویل کی افتتاح کے بعد سینکڑوں افراد کی جماعت میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق گورنر سید فضل آغا ناظم عمومی حافظ عبدالقدیم تحصیل امیر مولوی نیاز محمد حافظ امیر احمد نورا؛دین بارگزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈرون حملوں اور اپریشن کی ہر حال میں مخالفت کی ہے کسی کے سامنے بکنے یا جکنے والے نہیں ہیں حق و صداقت کی جنگ مرتے دم تک لڑتے رہینگے ایم این اے مولوی آغا محمد اور جماعت کے تمام وزرائ نے اسمبلی کے فورم پر عوامی مسائل کے خاتمے کی بات کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے قائد مولانا فضل الرحمان کی اسلام دوست کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کوئی طالب دہشتگرد نہیں اسلام کے نام پر مر مٹنے والے حقیقی مسلم ہے پشین سے بڑھتی ہوئی بدامنی کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ اور ڈی پی او اسد ناصر جیسے نیک نڈر اور ایماندار آفیسران کو تعینات کردئیے گئے ہیں جسکی عوام دوست کارکردگی سے اہل پشین مطمئن ہے انہوں نے کہا کہ مفاد پرستی کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے صدیوں پہلے ہی مسترد کردیا ہے امریکہ اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا ادھورا خواب دیکھ رہے ہیں جنھیں اس مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا بلکہ ان کیخلاف تمام مسلمان دیوار بن کر کھڑے رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے طلبہ نے ایدھی نوٹ بک متعارف کرادی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker