پاکستانتازہ ترین

عوام پر پیٹرول اورسی این جی بم گرانے کی تیاری

حکومت نے عوام پر پیٹرول اور سی این جی بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔ بیشتر پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ اس تناسب سے سی این جی کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے فی کلو تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر تک بڑھائے جانے کا امکان ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کئے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 14 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی سمری وزیر پیڑولیم کو ارسال کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ(ق)اورپیپلزپارٹی کےدرمیان 182 نشستوں پراتفاق،2 پرڈیڈ لاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker