پاکستانتازہ ترین

پیٹرول کی قیمتیں برقرار ،ڈیزل 4 روپےمہنگا

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی تھی۔ جس کے بعد پیٹرول دو روپے پچاس پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی دو روپے پچاس پیسے تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق یکم دسمبر سے آج رات 12 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب بجٹ: ترقیاتی منصوبوں کے لیے 550ارب روپے مختص

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker