پاکستانتازہ ترین

پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نامہ نگار) آج رات بارہ بجے سے پیٹرول اور سی این جی سستی ہوجائیں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں اٹھارہ فی صد کمی کی گئی ہے جبکہ سی این جی پانچ فی صد تک سستی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18فیصد اور سی این کی قیمت میں پانچ روپے تک کمی کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5روپے 2 پیسے فی لیٹر کم کرکے چوراسی روپے انچاس پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ ہائی آکٹین کی قیمت 6روپے44 پیسے فی لیٹر کم کرکے ایک سو چھ روپے اٹھتر پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے کمی کے بعد ستانوے روپے اکیس پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 86 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 2روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی ہیں۔ سی این جی کی قیمت میں پانچ روپے تک کمی کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت چار روپے ستاون پیسے کم کرکے ستر روپے چھیاسٹھ پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سی این جی 4روپے 59پیسے کم کرکے ستتر روپے چھتیس پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker