پاکستانتازہ ترین

پیٹرول دو روپے سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پندرہ جولائی سے پیٹرول دو روپے فی لیٹر سستا اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے چار روپے اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ گیس کے اسپیشل کمرشل ارفین کے ٹیرف میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قمیتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں ڈیزل ، مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں ایک سے چار روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ادھر اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی سمری تیار کی ہے جو تیرہ جولائی کو وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی ۔۔ دوسری جانب گیس کے اسپیشل مرشل صارفین کے ٹیرف میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  متحدہ عرب امارات۔۔ میں نے کیا دیکھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker