پاکستانتازہ ترین

16 جولائی سے پیٹرول، سی این جی مزید سستی ہونے کا امکان

کراچی(نامہ نگار)  سولہ جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں دو روپے ستر پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مقامی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ آئندہ ہفتے سے پیٹرول دو روپے ستر پیسے، سی این جی دو روپے پچاس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی جائے گی، تاہم دیگر پیٹرولیم مصنوعات اور لبریکینٹ آئل کی قیمتوں میں ایک روپے بیس پیسے سے چار روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ جولائی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button