پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) دس ستبر سے پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق دس ستمبر سے پیٹرول چھے روپے 65 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کےدرآمدی کارگو کی قیمت اس میں شامل نہیں کی جارہی۔پیٹرول کی قیمت کے تناسب سے سی این جی 4 روپے فی کلو تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ تین روپے اُنتالیس پیسے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح ہائی اُوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے پندرہ پیسے فی لیٹر اور لائیٹ اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے پندرہ پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:حکومتی واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker