پاکستانتازہ ترین

پیٹرول سستااورڈیزل مہنگاکرنےکی منظوری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان میں پیٹرول 4 روپے65 پیسے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 3 روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی منظوری وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99روپے 99پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 115 روپے 52پیسے ہو گی۔ہائی اوکٹین3 روپے 27پیسے، لائٹ ڈیزل 57پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت 136روپے 46پیسے ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپے 87پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعدمٹی کے تیل کی نئی قیمت 104 روپے 6 پیسے ہو گی۔ریجن ون میں سی این جی 4 روپے 27پیسے سستی کر دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:محرم الحرام میں امن وامان قائم کرنے کیلئے فلیگ مارچ کااہتمام کیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker