پاکستانتازہ ترین

پیٹرول 1روپے 73پیسےفی لیٹر، سی این جی 1روپیہ 59پیسے فی کلو اظافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیٹرول اورسی این جی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی ہیں اورنئی قیمتوں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔پیٹرول 1روپے 73پیسے فی لیٹرمہنگا کردیاگیا، اب اِس کی نئی قیمت 108روپے45پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔سی این جی والے بھی بچ نہیں سکے کیونکہ گےپیٹرول کے ساتھ سی این جی کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے۔ریجن ون کے علاقوں پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت 1روپیہ 59پیسے اضافے کے بعد 99روپے 28پیسے فی کلو جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب میں سی این جی، 1روپیہ 45پیسے اضافے کے بعد90روپے 70پیسے فی کلومیں دستیاب ہو گی۔۔عوام نے پیٹرول اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ روز روز کی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔عوام کاکہناہے کہ ایندھن کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا اورپھرمہنگائی کانیاطوفان آجائےگا جس سے نمٹنا اُن کیلئے ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کادورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker