پاکستانتازہ ترین

اکتوبرلایا خوشیاں، پیٹرول اور سی این جی سستی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) اکتوبرلایا عوام کیلئے خوشیاں،کل سے پیٹرول چھ روپے اور سی این جی ساڑھے پانچ روپے فی کلو سستی ہوجائے گی۔ سرکار نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول چھ روپےفی لیٹرسستاکیاگیا جس کے بعد نئی قیمت ایک سو دو روپے پینتالیس پیسےہوگی۔ لائٹ ڈیزل کے نرخ پچیانوے پیسے فی لیٹر کم کئے گئے ، نئی قیمت چھیانوے روپے بائیس پیسےہوگی۔ مٹی کا تیل چالیس پیسےفی لیٹر سستا ہونے پراب ایک سو ایک روپےتئیس پیسے میں ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل چودہ پیسےفی لیٹر کمی کے بعد ایک سو تیرہ روپےسولہ پیسے میں دستیاب ہوگا۔ اِسی طرح سی این جی پانچ روپے اننچاس پیسے فی کلوسستی ہونے کے بعد ترانوے روپےاناسی پیسے میں فروخت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں رواں سال 32 پاکستانی انتقال کر گئے: حج مشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker