پاکستان

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول 2روپے32پیسے فی لٹرسستا کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد: حکومت نےآج پیٹرول2روپے32پیسے فی لٹرسستا کرنے کی منظوری دےدی ھے جبکہ مٹی کےتیل اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں کو بھی ذرا سا کم کر دیا گیا ھے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے آج 3پٹرولیم مصنوعات کو سستی کرنے کی منظوری دی گئی ھے، جن میں پیٹرول، ہائی اسپیڈڈیزل اور مٹی کاتیل شامل ھیں۔ حکومت کی منظوری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے32پیسے فی لٹر کمی کی گئی ھے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کو ایک روپے16پیسے فی لٹر اور مٹی کاتیل ایک روپے74پیسے فی لٹرسستا کرنے کی منظوری دی گئی۔ حکومت کی طرف سےآج کی گئی کمی کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت103روپے68پیسے فی لٹرہوجائے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت107روپے16پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت100روپے19پیسےفی لٹرپر آجائے گی۔ پٹرولیم کی نئی قیمتوں کااطلاق5اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  قتل کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، عاصمہ جہانگیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker