پاکستانتازہ ترین

پیٹرول2روپے18پیسے مہنگااورڈیزل سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) Petrol-Pumpوزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظور کرلی۔ پیٹرول دو روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول دو روپے اٹھارہ پیسے، لائٹ ڈیزل سات پیسے اور ایچ او بی سی چوراسی پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ ہائیڈ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے چھیالیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اٹھتیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ یکم جون سے پیٹرول ننانوے روپے ستتر پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک سو چار روپے ساٹھ پیسے، مٹی کا تیل ترانوے روپے اناسی پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل انانوے روپے تیرہ پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ قیمتوں کا حتمی نوٹیفیکیشن اوگرا جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ضابطہ اخلاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker