پاکستانتازہ ترین

حکومت کاعوام پر پیٹرولم بم نہ گرانےکا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے تو يکم مئی سے پیٹرولم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان کرديا ہے۔ مارچ میں عالمی منڈی میں تیل کو آگ لگی تو اپریل سے ملک میں بھی ایندھن کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ حاتم طائی کی قبر پر لات مار کر حکومت نے دام میں معمولی کمی کی ھےجبکہ اوگرا نے بھی پٹرول کی سینچری کراس کرنے پر قیمتیں تقریباً پانچ روپے کم کرنے کی تجویز دی تھی۔ ادھر عالمی نرخ ہوئے کم  اور یھاں وزارت خزانہ نے ایندھن پر لیوی چار روپے دس پیسے بڑھا دی۔ بیچارے عوام عالمی منڈی میں دام گرنے کے باوجود مئی میں بدستور پرانے نرخوں پر تیل ڈلواتی رہیں گے۔ یوں اس مہینے پٹرول 103 روپے چھتیس پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 107روپے، مٹی کا تیل  99 روپے پچانوے پیسے اور ہائی اوکٹین 135 روپے اکیاسی پیسے فی لیٹر  ہی فروخت ہوگا۔  ہاں لائٹ ڈیزل ایک روپے اکتیس پیسے سستا ہو کر ستانوے روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: نادرا دفتر ملازمین نے سائلین کو خوار کرنا معمول بنا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker