پاکستانتازہ ترین

پیٹرول کی قلت پر اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

لاہور(پاک نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پیٹرول کی قلت پر حکومت اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرول بحران کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل، چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل، سیکریٹری پیٹرولیم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس قاسم علی خان نے استفسار کیا حکومت بتائے ایسے بحران کے خاتمے کے لئے کیا اقدامات ہو رہے ہیں ؟ وزیراعظم بتائیں اوگرا کے خلاف کیا اقدامات کیے گئے ؟۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دوران سماعت اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر آپ نے کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچایا جبکہ چیئر پرسن اوگرا سے مکالمہ میں کہا کہ آپ نے پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے فارمولا تبدیل کیا جو بادی النظر میں بدنیتی پر مبنی لگتا ہے۔اس موقع پر عدالت نے چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے بار ایسوسی ایشن اسپتال میں جمع کروانے کا حکم دیا۔اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پیٹرول کی قلت پر حکومت اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیکر کمیٹی نہیں بناتے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،پھر رکاوٹ ڈالنے والا کوئی نہیں بچے گا،ہمیں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو وارنٹ گرفتاری جاری کر کے طلب کرنا پڑے گا۔دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پیٹرول کی قلت دور ہو چکی ہے، میں اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کرتا ہوں،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  رحیم یارخان:گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون نےزندگی کاخاتمہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker