پاکستانتازہ ترین

حیران کن مگرسچ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے پچھترپیسے کمی

اسلام آباد ( نامہ نگار) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں گیارہ روپے پچھتر پیسے فی لیٹرسستی کرنے کی منظوری دیدی۔ پیٹرول دس روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔  مسائل اور پریشانیوں میںٕ گھیرے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کو حکومت نے قبول کرلیا۔
پیٹرول پر فی لیٹر دس روپے پچھتر پیسے کمی، ہائی اوکٹین پر 11.75 روپے فی لیٹر کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 6.08 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔  مٹی کا تیل 5.26 روپے فی لیٹر سستا، جب کہ لائٹ ڈیزل 5.02 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 12 ڈالرز فی بیرل کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر مسٹرمارسل ڈی ونک نے اپنے دو روزہ دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker