پاکستانتازہ ترین

پیٹرول اورسی این جی بم عوام پر گرا دیا

اسلام آباد(بیوروچیف) عوام پر پیٹرول اور سی این جی بم گرا دیا گیا۔ یشتر پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ اطلاق آج رات بارہ بجے سے ایک ہفتے کے لیے ہو گا۔پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے بیاسی پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول ایک سو چھ روپے بہتر پیسے میں ملے گا۔ ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے پیٹرول کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا۔ اس تناسب سے سی این جی کی فی کلو قیمت میں چھ روپے بیس اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی کی نئی قیمت ستانوے روپے انہتر پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت ایک سو چار روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں ایک روپے پیسے پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے چوہتر پیسے کم کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چودہ پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ایک ہفتے کے لیے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button