پاکستانتازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک نیوز)یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روہے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطاق حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11روپے 23پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے انتخابات ،رائے شفیع کھرل صدر ،سید زاہد عباس بخاری جنرل سیکرٹری اور مس صائمہ رشید بھاری اکثریت سے کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker