پاکستانتازہ ترین

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینسٹھ پیسے اضافہ

petrolاسلام آباد(بیوروچیف) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا،  رواں ماہ  گیس، سی این جی اور بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے بعد پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینسٹھ پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی ہے۔اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 92 پیسے فی لٹر کمی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 109 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے، اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی کی گئی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 94 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button