لاہور(سٹاف رپورٹر)پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ‘ چینی، خشک دودھ اور بچوں کی برانڈڈ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں۔ ٹرانسپورٹ کرائے بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا‘پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوتے ہی سبزیوں، پھل فروٹ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ آٹا مل مالکان اور دکانداروں قیمتوں میں از خود اضافہ شروع کر دیا ہے اور دو دن کے دوران خشک دودھ کی قیمت 5 روپے کلو ، چینی دو روپے اور برانڈڈ خشک دودھ کی قیمت 15 سے25 روپے کلو بڑھ گئی۔دوسرے ممالک سے درآمد شدہ کھانے پینے کی اشیاء کو بھی پر لگ گئے اور قیمتوں میں 10سے 50 روپے کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے بجلی مہنگی ہونے کے بعد آٹے کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو اضافے کا فیصلہ کیا ہے‘باضابطہ اعلان ایک دو دن میں کیا جائے گا۔ لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اعلان لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کے بعد ہو گا۔
You must be logged in to post a comment.