پاکستانتازہ ترین

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری ارسال کردی

کراچی(مانیٹرنگ سیل)عوام کیلئےبڑی خوشخبری آنےوالی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید ساڑھے نو اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے بارہ پیسے کی کمی کی جا رہی ہے ۔ عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمت کے باعث یکم دسمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے،جس کے مطابق پیڑول 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح ہائی اوکٹین 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کا تیل 4 روپے 1 پیسہ فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button