پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک)اسلام آباد خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے رات بارہ بجے سے پیٹرول دو روپے پچہتر پیسے، لائٹ ڈیزل تین روپے آٹھ پیسے اور مٹی کا تیل چار روپے اڑتیس پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی، چار ماہ کے لئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سفارش کی گئی کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت چار ماہ تک موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائے، جس کے لئے وفاقی حکومت کو آٹھ ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی، نوید قمر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کے لئے صوبوں کو اپنا حصہ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے فیصلے کے لئے چند روز میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اقتصادی کونسل نے 1155 ارب کے سرکاری ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker