پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں بحال،عمل نہ ہوسکا

petrol priceپیٹرولیم قیمتوں(مانیٹر ینگ سیل) میں اضافہ واپس ہونے کے بعد کراچی سے مختلف شہروں میں پٹرول نایاب ہوگیا۔ کئی پمپس پر پیٹرول کی فروخت زائد قیمت پرجاری ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر سے صارفین کواربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔وزیراعظم کےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکم کے باوجودبیشتر پمپس پر ایندھن اب بھی اضافی نرخوں پر ہی مل رہا ہے۔ جبکہ بہت سے پمپس بند پڑے ہیں، جس سے لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول ایک سو چھ روپے ساٹھ پیسے سے کم ہوکرایک سو تین روپےسات پیسے فی لٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سوتیرہ روپے چھپن پیسےسے کم ہوکرایک سو نوروپےاکیس پیسے فی لٹرجبکہ مٹی کاتیل ایک سو تین روپے انہترپیسے سے گھٹ کر نناوے روپےنوے پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے تاہم مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات یکم مارچ کوزائد قیمتوں پرہی مل رہاہے جس سے شہری پریشانی کا شکارہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button