تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اسسٹنٹ کمشنرنے دوران چیکنگ 3 پٹرول پمپوں کو سیل کردیا

Petrol-Pumpڈسکہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ نے دوران چیکنگ 6پٹرول پمپوں کو اوور چارجنگ کر نے اور کم پیمانہ کے پاداش میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ تین پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھوننے گذشتہ روز عوامی شکایات پر دوران چیکنگ 6پٹرول پمپوں کو اوور چارجنگ کر نے کے پاداش میں باکری پٹرولیم سروس ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ ،خان باباپٹرولیم سروس رنجہائی،اللہ ہو سی این جی اور پٹرولیم سروس دھیدووالی،ساہی پٹرولیم سروس دھیدووالی ،نذیر پٹرولیم سروس منڈیکی گورائیہ کو 20،20ہزار رو پے جرمانہ اور تین پٹرول پمپوں کواٹک پٹرولیم ،ساہی فلنگ اسٹیشن اور نذیر پٹرولیم سروس کو کم پیمانہ کے پاداش میں سیل بھی کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے بتا یا کہ عوامی شکایات پرپٹرول پمپوں اور سی این ج اسٹیشنز کو چیک کیا گیا اور اوور چارجنگ کر نے والے پمپس کو جرمانہ اور کم پیمانہ والے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملہ پر کو ئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی سفارش کو قبول کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button