پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، راولپنڈی میں تمام فلنگ اسٹیشنز پر پیٹرول نایاب۔ پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

Petrol-Pumpاسلام آباد (بیورو رپورٹ)تحریک مہناج القران کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں تمام فلنگ اسٹیشنز پر پیٹرول نایاب ہو گیا۔ پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں جبکہ انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر اسلام آباد کے تمام خارجی اور داخلی راستے بند کر دیئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد اور راولپنڈی میں لانگ مارچ کے پیش نظر بیشتر پیٹرول پمپ بند ہونے کی صورت میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے اور فیلنگ اسٹیشنز کے سامنے گاڑویں کی طویل قطاریں لگی ہیں لوگ رات گئے شدید ٹھنڈ کے باوجود پیٹرول کے حصول کے لئے اپنی باری کا انتظار کر تے رہے۔جبکہ بڑی تعداد میں لو گ بو تلو ں وغیرہ میں پیٹرول حاصل کرتے رہے، دوسری طرف ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور، ینگ ڈاکٹرز کی برطرفی کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker