علاقائی

چینوٹ: شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر جگہ جگہ غیرقانونی پیڑول ایجنسیاں بن گئی

چنیوٹ﴿ بیوروچیف﴾مقامی پولیس اور سول ڈیفنس کی آشیر باد سے شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر جگہ جگہ غیر قانونی پیڑول ایجنسیاں بن گئی جو کہ پیڑولیم ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے بوتلوں میں پیڑول فروخت کرتے ہیں اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ یہ ایجنسیاں شہر کی گنجان آبادیوں میں قائم ہیں جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ذرائع کے مطابق ان ایجنسیوں سے سول ڈیفنس اور مقامی پولیس کے اہلکار بھتہ وصول کرتے ہیں اس وجہ سے یہ غیر قانونی کام بند ہونے کے بجائے مزید وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے شہر میں اکثر پیڑول ایجنسیاں حساس مقامات کے قریب بنائی گئی ہیںلیکن ان کے خلاف بھی کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جوکہ کے عوام کے ذہنوں میں ایک سوالیہ نشان ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے ان غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker