پاکستانتازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوٕں میں کمی نہ ہوسکی

petrolumحکومت(مانیٹرینگ سیل) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ معمہ بنادیا ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کو گزشتہ روز نوید سنائی تھی پیٹرولیم مصنوات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ جناب وزیر اعظم نے حکم تو صادر کردیا لیکن قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن چیئرمین عبد السمیع خان کے مطابق مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی نوٹفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے ، موصوف کا کہنا ہے کہ عوام ہم پر غصہ نکالنے کے بجائے حکومت کے پاس جائیں۔ اوگرا ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات اب تک جاری نہیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی سے حکومت کے خزانے پر پانچ ارب روپے کا اضافی بوجھ آئے گا جو نہ وزرات خزانہ اور نہ ہی وزارت پیٹرولیم اپنے ذمے لینے کے لیے تیار ہے ۔وزرات خزانہ چاہتی ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اس اضافی بوجھ کو برادشت کریں تودوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا موقف ہے کہ حکومت ٹیکس ریٹ میں کمی کرکے عوام کو ریلف دے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button