پاکستانتازہ ترین

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاققی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 6.16 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.48 روپے کمی کی تجویز دی تھی۔ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی تیزی سے کم ہوتی قیمتوں میں کمی کے سبب پیش کی جانے والی اوگرا کی سمری نظر انداز کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 3 روپے کمی کی ہے جس سے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  زندگی زندہ دلی کانام ہے مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker