پاکستانتازہ ترین

اوگرا کی سمری مسترد، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے یکم مئی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی ۔ سمری میں پیٹرول ایک روپیہ بیس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ دس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سمری میں مٹی کا تیل پندرہ روپے انیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل دس روپے پیسنٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی ۔ تاہم حکومت نے اوگرا سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔اس ماہ قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جارہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر ایک سو دس ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں ۔ مئی کے مہینے میں پٹرول کی موجودہ قیمت 74روپے  برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل 83روپے اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button