پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)عالمی قیمتوں میں اضافے کی نوید سناکر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں مزید پانچ سے آٹھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔عید ختم ہوتے ہی عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کے حکومتی فیصلے زورو شور سے جاری ہیں اب اطلاعات یہ ہیں کہ حکومت عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرانے کے لئے پرتول رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں دس ڈالر فی بیرل اضافے کو جواز بناکر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے آٹھ روپے فی لیٹر تک اضافے کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 30 پیسے، ہائی آکٹین میں آٹھ روپے، مٹی کا تیل5 روپے70پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز اُوگرا نے تیار کرلی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سی این جی بھی پانچ روپے 80 پیسے فی کلو تل مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button